فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس ،ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال کے تناظر میں متعدد تجاویز پر غور وغوض کیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی

اتوار 26 جولائی 2026 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، مشیر برائے امور کشمیر اور پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض ، سندھ کے صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر راہنماؤں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال کے تناظر میں متعدد تجاویز پر غور وغوض کیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی۔