سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر سے ملاقات
مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، کراچی کرکٹ، ڈومیسٹک کیلنڈر اور اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا
منگل 4 اگست 2026 21:05
(جاری ہے)
اس موقع پر ندیم عمر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایسا مستقل ڈومیسٹک ایئر کیلنڈر ترتیب دے جس میں پی سی بی کے ایونٹس کے ساتھ کلب کرکٹ کے لیے بھی باقاعدہ ونڈو مختص ہو، تاکہ نچلی سطح پر کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ کا مقدمہ لڑنے پر انہیں اکثر پی سی بی کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے تمام ریجنز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ندیم عمر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بارہویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کئی تبدیلیاں نظر آئیں گی، تاہم سرفراز احمد جیسا کھلاڑی دوبارہ ملنا آسان نہیں۔ انہوں نے سجاس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی سرکاری فنڈ کے اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل کے حل، اراکین کو عمرے کی سعادت دلانے، طبی امداد فراہم کرنے اور سالانہ ایوارڈز سمیت مختلف سماجی سرگرمیوں کا انعقاد سجاس کی قابلِ قدر خدمات کا ثبوت ہے۔اس موقع پر سجاس کے صدر محمود ریاض نے کہا کہ مسلسل تیسری بار ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی صدارت حاصل کرنا ندیم عمر پر کراچی کے کرکٹ آرگنائزرز کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ میں ندیم عمر کا کردار قابلِ تحسین ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں کراچی کے باصلاحیت کرکٹرز کو قومی ٹیم میں نمائندگی کے مزید مواقع ملیں گے۔محمود ریاض نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یہ اعزاز ہے کہ اس کے پلیٹ فارم سے متعارف کرائے گئے متعدد جونیئر کرکٹرز آج پاکستان کے اسٹار کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ملاقات کے اختتام پر سجاس کے وفد نے ندیم عمر کو گلدستہ پیش کیا، جبکہ سندھ کی ثقافت اور محبت کی علامت کے طور پر اجرک اور سندھی ٹوپی بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.