جولائی میں سالانہ بنیاد پر 13فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا خوش آئند ہے.وزیراعظم
سمندر پار پاکستانی ہمارا قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں،جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں نے ماہانہ بنیاد پر 4.5فیصد زیادہ ترسیلات بھیجیں.شہبازشریف کابیان
میاں محمد ندیم
پیر 10 اگست 2026
14:11
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا معیشت کے استحکام اور ترقی میں مثبت کردار لائق تحسین ہے، سمندر پار پاکستانی ہمارا قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیںقبل ازیں اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کا ماہانہ ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستانیوں نے جولائی میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے ترسیلات زر کی آمد میں ماہانہ 4.5 فیصد اور سالانہ 13 فیصد اضافہ ہوا. رپورٹ کے مطابق جولائی میں سب سے زیادہ 91 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سعودیہ عرب سے آئے، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 73 کروڑ 73لاکھ ڈالریو اے ای سے بھیجے گئے، برطانیہ سے پاکستانی 55 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز بھیج کر تیسرے نمبر پر رہے یورپی یونین سے پاکستانیوں نے 46 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے، دیگر خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر وطن آئے، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 32 کروڑ ڈالر وطن بھیجے. معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطی کی صورتحال کے باوجود ترسیلات زر متاثر نہیں ہوئی، دنیا اور خاص کر خلیجی ممالک سے پاکستانی اپنا سرمایہ بھی منتقل کر رہے ہیں واضح رہے کہ پاکستان کومالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں تھیں متحدہ عرب امارات کا پاکستان کی مجموعی سالانہ ترسیلات زر میں حصہ تقریبا 21.2 فیصد رہا ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.
مزید اہم خبریں
-
ایئرپورٹ کیٹرنگ ٹرک سے خفیہ منتقلی، ٹرمپ کیلئے غیر معمولی سکیورٹی آپریشن کا انکشاف
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی شہریوں کے 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کر دیے
-
لاہور ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں دو لڑکیوں کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹس موصول
-
غیر مانوس بستر پر سوتے وقت دماغ کا ایک حصہ کیوں جاگتا ہے؟
-
میر رضا کی شرٹ کا کیمیکل جانچ مکمل ‘ تیزاب کے شواہد مل گئے
-
لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ایئر ہوسٹس آف لوڈ
-
رانا ثناء اللہ کی اتنی حیثیت ہی نہیں کہ وہ عمران خان سے ملاقات سے متعلق بات کر سکیں، جنید اکبر
-
باب المندب میں حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ‘تین ہلاک
-
روالپنڈی میں اٹلی کے سفارت خانے کا جعلی نمائندہ گرفتار
-
ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر امریکی فضائیہ کے طیارے میں خفیہ سفرکیا
-
پاکستان کی 10 ارب ڈالر کی درخواست، امریکہ کی سردمہری برقرار
-
امریکا ، اسرائیل کے شام سے مذاکرات کامیاب، شام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.