امریکہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور وہاں بچھائی گئی ایرانی بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں. ٹرمپ
ایرن نے ٹرمپ کو تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا قراردے دیا‘ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہرمزپر کس کا کنٹرول ہے. ترجمان پاسدارن انقلاب
میاں محمد ندیم
منگل 11 اگست 2026
14:00
(جاری ہے)
دوسری جانب ایرن نے انہیں تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہرمزپر کس کا کنٹرول ہے‘اگر ٹرمپ اتنے پریقین ہے تو اپنی فوج کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ہرمزکا دورہ کریں‘پاسدارن انقلاب کے ترجمان نے ایرانی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا کہ امریکیو ں میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ وہ قوم کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولنے والے اس پاگل شخص کا محاسبہ کرکے وائٹ ہاﺅس سے باہر نکال پھنکیں؟. ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ کا جنسی اسکینڈل ہو یا ایران جنگ کا معاملہ انہوں نے اپنی قوم اور دنیا سے ہمیشہ جھوٹ بولا ہے ‘ان کے ہرمزکے بارے میں جھوٹ پر تو امریکی شہری بھی یقین نہیں کرتے‘امریکی ذرائع ابلاغ ان کے جھوٹ کو ہر روزننگا کرتے ہیں مگر ٹرمپ میں خودداری یا سیلف ریسپکٹ نام کی کوئی چیزنہیں. ادھر ”ٹروتھ سوشل“پر ایک پیغام میںصدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے پہنچائے گئے نقصانات کے ازالے کے لیے امریکہ معاوضے کا مطالبہ کرے گا امریکی صدر ایران سے ان افراد کی ہلاکتوں پر معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ تہران نے جنگوں، حملوں اور احتجاجی مظاہروں کے دوران انہیں ہلاک کیا اس مطالبے سے ایران کے ساتھ لفظی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے جلد کسی معاہدے کی امیدیں بھی دم توڑتی نظر آ رہی ہیں. ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے اس مطالبے کا جواب دے رہے ہیں جس میں تہران نے واشنگٹن سے بعض شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کیا تھا جن میں گزشتہ پانچ ماہ سے زائد عرصے سے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ بھی شامل ہے. ٹرمپ نے لکھا کہ میں بھی ایران سے ان تمام لوگوں کے حوالے سے معاوضے کا مطالبہ کرتا ہوں جنہیں اس نے ہلاک کیا اور جنہیں سڑکوں کے کنارے نصب دھماکا خیز آلات اور متعدد تنازعات کے دوران شدید زخمی کیا. ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے تمام مذاکرات میں یہ مطالبہ بھی شامل کریں گے کہ ایران ان لاکھوں مظاہرین کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کرے جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایران نے ہلاک کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو امریکی بحری جنگی جہاز ”کول“ پر ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو بھی معاوضہ ادا کرنا چاہیے ان کا اشارہ 12 اکتوبر 2000 کو یمن میں امریکی جنگی جہاز پر ہونے والے حملے کی جانب تھا، جس میں 17 امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے تاہم یہ حملہ ایران کے بجائے القاعدہ سے منسوب کیا جاتا ہے. دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ وہ سلطنت عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے نئے بحری راستوں کے تعین کے لیے حتمی معاہدہ کرنے کے قریب ہے تاہم تہران نے ایک بار پھر واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے قبل امریکہ کو دیگر شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی جن میں معاوضہ، پابندیوں کا خاتمہ اور فوجی دھمکیوں کا خاتمہ شامل ہیں.
مزید اہم خبریں
-
باب المندب میں حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ‘تین ہلاک
-
روالپنڈی میں اٹلی کے سفارت خانے کا جعلی نمائندہ گرفتار
-
ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر امریکی فضائیہ کے طیارے میں خفیہ سفرکیا
-
پاکستان کی 10 ارب ڈالر کی درخواست، امریکہ کی سردمہری برقرار
-
امریکا ، اسرائیل کے شام سے مذاکرات کامیاب، شام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان
-
صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاﺅس کونسل مقرر کردیا
-
لاہور، ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کیس، اے ایس آئی کے خلاف سزائے موت کی دفعات شامل
-
مکہ دفاعی معاہدہ: نشانہ کون سا ملک ہے؟
-
اقلیتیں معاشرے کا حسن، عزت اور تحفظ پر سمجھوتا نہیں ہوگا. مریم نواز
-
لاہور، پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوجمع کرادی گئی
-
پنجاب میں سکول کھولنے سے قبل صفائی، سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
-
عمران خان اور اہلیہ قید تنہائی کیس، بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.