سلمان اکرم راجہ پر بالکل بے بنیاد اور بے سر و پا الزام لگایا گیا. وکیل علیمہ خان

راجہ پاکستان کے وہ وکیل ہیں جو وکالت سے ماہانہ کروڑوں روپے کماتے تھے، انہوں نے وکالت چھوڑ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا.فیصل ملک کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 11 اگست 2026 14:50

سلمان اکرم راجہ پر بالکل بے بنیاد اور بے سر و پا الزام لگایا گیا. وکیل ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2026 ) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پر بالکل بے بنیاد اور بے سر و پا الزام لگایا گیا ہے.

(جاری ہے)

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ پاکستان کے وہ وکیل ہیں جو وکالت سے ماہانہ کروڑوں روپے کماتے تھے، تاہم انہوں نے وکالت چھوڑ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا. سلمان اکرم راجہ پیسہ کمانے کے بجائے سیاست میں خدمت کےلئے آئے ہیں، جو لوگ انہیں جانتے ہیں وہ ان کی قربانیوں سے بخوبی واقف ہیں.