Live Updates

نیشنل گرڈ کمپنی نے 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری اور منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک نے ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر لاہور میں منعقدہ تقریب میں قومی پرچم لہرایا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 14 اگست 2026 18:13

نیشنل گرڈ کمپنی نے 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2026 ) نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) کے زیراہتمام پاکستان کا 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے عزم کے ساتھ منایا گیا پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر نیو کوٹ لکھپت لاہور میں ہوئی جہاں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری اور منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک نے قومی پرچم لہرایا اور کیک کاٹا این جی سی کے تمام فیلڈ دفاتر اور گرڈ سٹیشنز پر بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا.

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آزادی کے مقاصد کے حصول کیلئے انفرادی واجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی اور ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنا احتساب کرکے آگے بڑھنے کا عہد کرنا ہوگا انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ذاتی مفادات پر قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے باہمی اتحاد، امن، یکجہتی اور ٹیم ورک کے فروغ کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے.

منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک نے بھی قیام پاکستان کیلئے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے. انہوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ کمپنی وطنِ عزیز کی بجلی کی ضرورت پورا کرنے اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم پیشہ ورانہ مہارت، جدت، ٹیم ورک اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ مضبوط اور قابلِ اعتماد نیشنل گرڈ کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ این جی سی کاسا-1000 اور ایران سے بجلی کی درآمد کے ذریعے ریجنل ٹرانسمیشن کمپنی بننے کی طرف گامزن ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے.

تقریب کے دوران این جی سی ملازمین کے بچوں نے ملک سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے آخر میں مہمانان خصوصی نے ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر میں یادگاری پودے بھی لگائے اور ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر میں نو تزئین شدہ ہاسٹل کا افتتاح کیا تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، جنرل منیجرز، ڈائریکٹر جنرلز، سی سوٹ (C-Suite) افسران، این جی سی سے منسلک کھلاڑیوں، خواتین، بچوں اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی. 
نیشنل گرڈ کمپنی نے 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات