یوم آزادی کی تقریب‘پاکستانی سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں قومی پرچم لہرایا
14اگست کا دن ہمیں بزرگوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے، اپنے شاندار ماضی سے حوصلہ حاصل کرنے اور کئی دہائیوں کی عظیم کامیابیوں کا اعتراف کرنے کے لیے متحد کرتا ہے.فرانس میں پاکستانی سفیرممتاززہرہ بلوچ کا تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم
جمعہ 14 اگست 2026
18:34
(جاری ہے)
یومِ آزادی پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے سفیرِ پاکستان نے کہا کہ 14 اگست ایک حقیقی معنوں میں بابرکت اور اہم دن ہے، جو پوری قوم کو جشن، قائداعظم اور تحریکِ آزادی کے دیگر راہنماﺅں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے، اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے، اپنے شاندار ماضی سے حوصلہ حاصل کرنے اور گزشتہ کئی دہائیوں کی عظیم کامیابیوں کا اعتراف کرنے کے لیے متحد کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان موجودہ سال 2026ءکو قائداعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ”سالِ قائداعظم محمد علی جناح“ کے طور پر منا رہی ہے قائداعظم کی عظیم فکری بصیرت کا تقاضا ہے کہ قوم ان کے اصولوں کو مضبوطی سے اپنائے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے. سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ قائداعظم نے قوم کو تین سنہری اصول ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط دیے تھے اور ان اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی قوم آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو سکتی ہے سفیرنے کہا کہ آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، جو سات دہائیوں سے زائد عرصے سے آزادی اور حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے جموں و کشمیر کے غیر قانونی طور پر بھارتی قبضے والے علاقوں (IIOJK) اور فلسطین کے عوام کے جائز حقوق کے لیے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا. سفیر نے فرانس میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے پاکستان اور فرانس کے تعلقات کے فروغ میں ادا کیے جانے والے کردار کو بھی سراہا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سفارتخانہ فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا بعد ازاں سفیر پاکستان نے سفارتخانے میں قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی اور خدمات کے موضوع پر ایک ”تاریخی تصویری نمائش“ کا افتتاح کیا نمائش میں قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت اور پاکستان کے بانی کی لازوال میراث کو اجاگر کرنے والے تاریخی ریکارڈز اور نایاب تصاویر کا شاندار مجموعہ پیش کیا گیا تقریب میں شریک مہمانوں، بالخصوص بچوں نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے بھی لگائے.
مزید اہم خبریں
-
طالبان حکومت کو معمول کے طور پر قبول کرنے کے خلاف انتباہ
-
یمن: جنگ میں ممکنہ تیزی عام شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی، یو این
-
یوم آزادی پر برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا
-
الحمدللہ آج پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے. عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کاسیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ کو ہر تحصیل اوریونین کونسل تک لیجانے اور مزید 1500پینک بٹن نصب کرنے کا اعلان
-
مریم نواز کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام‘ پاکستان کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی
-
یوم آزادی تب ہی منایا جاسکتا ہے جب ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہ ہو
-
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، پریس روم کا افتتاح، آزادی کے ساتھ حقوق کے تحفظ اور اداروں پر اعتماد کی ذمہ داری بھی آتی ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
-
وزیراعلی پنجاب کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکبادواظہار تشکر
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ، یومِ آزادی کی مبارکباد دی، وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
وزیراعلی کا سیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ ہر تحصیل ویونین کونسل تک لیجانے ، مزید 1500پینک بٹن نصب کرنے کا اعلان
-
پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ماہ میں 1242 ارب روپے کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.