ایم کیو ایم کے رہنما سندھ حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے ماضی اور کراچی کے عوام کے ساتھ کیے گئے جھوٹے وعدوں کا حساب دیں سینیٹر وقار مہدی
ایم کیو ایم کے منتشر رہنماؤں کو کراچی کی فکر آج کیوں یاد آ رہی ہی کراچی کے عوام پوچھتے ہیں ان کے دور میں شہر کے بنیادی مسائل کیوں حل نہیں ہوئے، رہنما پیپلز پارٹی
اتوار 16 اگست 2026 14:40
(جاری ہے)
سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ ایم کیو ایم کو کراچی کی تباہی کی ذمہ داری کا بے بنیاد الزام پیپلز پارٹی پے لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔
انہوںنے کہاکہ سندھ کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا نہ سندھ کے عوام قبول کریں گے نہ پیپلز پارٹی، یہ سازش ہر محاذ پر ناکام بنائیں گے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ ایم کیو ایم رہنما سندھ حکومت سے حساب مانگتے ہیں، ہم ان سے پوچھتے ہیں کراچی میں اپنے طویل 40 سالہ سیاسی اقتدار کا حساب کب دیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ برسوں کراچی کے نام پر اقتدار، وسائل اور ذاتی فائدے حاصل کرتے رہے، آج وہی پیپلز پارٹی کو کراچی کی خدمت کا درس دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کراچی کے مسائل کا حل سندھ کی تقسیم نہیں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے جو پیپلزپارٹی کی حکومت پہلے ہی کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کو کراچی کی ترقی سے اتنی ہی محبت ہے تو وفاقی حکومت میں اپنا اثر استعمال کرکے کراچی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے کیوں نہیں لاتی ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، صحت اور دیگر شعبوں میں عملی منصوبے شروع کیے، ایم کیو ایم اپنے دور کا ایک بڑا عوامی منصوبہ گنوائے۔ انہوںنے کہاکہ پریس کانفرنسوں میں شور مچانے سے کراچی کے عوام کا مینڈیٹ تبدیل نہیں ہوگا، عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ انہیں نفرت نہیں ترقی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم سندھ حکومت کو گالیاں دینے کے بجائے اپنی وفاقی حکومت سے پوچھے کہ کراچی کے لیے نئے منصوبوں اور وسائل کا اعلان کہاں ہی ،پیپلز پارٹی نے کبھی کراچی کو سندھ سے الگ نہیں سمجھا، کراچی سندھ کا دل ہے اور اس کی ترقی پورے سندھ کی ترقی ہے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ سندھ کے وسائل پر قبضے اور سندھ کی تقسیم کے خواب دیکھنے والوں کو پیپلز پارٹی سیاسی میدان میں بھرپور جواب دے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست کا پرانا فارمولا نفرت، تقسیم اور خوف تھا؛ سندھ بلخصوص کراچی کے عوام اس سیاست کو دفن کر چکے ہیں،ایم کیو ایم رہنما پہلے اپنی جماعت کی کارکردگی کا وائٹ پیپر جاری کریں، پھر سندھ حکومت سے سوال کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کراچی سمیت پورے سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ کی وحدت، وسائل اور عوامی مینڈیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمشو بی بی عرف عائشہ کے قتل کے حوالے اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی (کل )اہم پریس کانفرنس کریں گے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
-
کابینہ کمیٹی برائے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا پہلا اجلاس
-
سندھ کی تقسیم کرنے اور نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے والوں کو سندھ کے طول و عرض اور حقائق کا کچھ علم نہیں،سعید غنی
-
ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا و باڑے مسمار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.