لله*ایم کیو ایم پہلے اپنے ماضی اور کراچی کے عوام کے ساتھ کیے گئے جھوٹے وعدوں کا حساب دے، سینیٹر وقار مہدی ظ* ایم کیو ایم کے منتشر رہنماؤں کو کراچی کی فکر آج کیوں یاد آ رہی ہی کراچی کے عوام پوچھتے ہیں کہ ان کے طویل سیاسی اقتدار کے دوران شہر کے بنیادی مسائل کیوں حل نہیں ہوئے، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی
اتوار 16 اگست 2026 17:15
(جاری ہے)
وقار مہدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کراچی کی تباہی کی ذمہ داری کا بے بنیاد الزام پیپلز پارٹی پر لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
سندھ کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا نہ سندھ کے عوام قبول کریں گے اور نہ پیپلز پارٹی، اس سازش کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما سندھ حکومت سے حساب مانگتے ہیں، ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ کراچی میں اپنے طویل سیاسی اقتدار کا حساب کب دیں گی جو لوگ برسوں کراچی کے نام پر اقتدار، وسائل اور ذاتی فائدے حاصل کرتے رہے، آج وہی پیپلز پارٹی کو کراچی کی خدمت کا درس دے رہے ہیں۔سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے، جس پر پیپلز پارٹی کی حکومت کام کر رہی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر ایم کیو ایم کو کراچی کی ترقی سے اتنی ہی محبت ہے تو وفاقی حکومت میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے کراچی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے کیوں نہیں لاتی ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، صحت اور دیگر شعبوں میں عملی منصوبے شروع کیے ہیں، ایم کیو ایم اپنے دور کا ایک بڑا عوامی منصوبہ گنوائے۔سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پریس کانفرنسوں میں شور مچانے سے کراچی کے عوام کا مینڈیٹ تبدیل نہیں ہوگا۔ عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ انہیں نفرت نہیں بلکہ ترقی چاہیے۔ ایم کیو ایم سندھ حکومت کو گالیاں دینے کے بجائے اپنی وفاقی حکومت سے پوچھے کہ کراچی کے لیے نئے منصوبوں اور وسائل کا اعلان کہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کراچی کو سندھ سے الگ نہیں سمجھا، کراچی سندھ کا دل ہے اور اس کی ترقی پورے سندھ کی ترقی ہے۔ سندھ کے وسائل پر قبضے اور سندھ کی تقسیم کے خواب دیکھنے والوں کو پیپلز پارٹی سیاسی میدان میں بھرپور جواب دے گی۔وقار مہدی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست کا پرانا فارمولا نفرت، تقسیم اور خوف تھا، سندھ بالخصوص کراچی کے عوام اس سیاست کو دفن کر چکے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما پہلے اپنی جماعت کی کارکردگی کا وائٹ پیپر جاری کریں، پھر سندھ حکومت سے سوال کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کراچی سمیت پورے سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ کی وحدت، وسائل اور عوامی مینڈیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی (کل )اہم پریس کانفرنس کریں گے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
-
کابینہ کمیٹی برائے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا پہلا اجلاس
-
سندھ کی تقسیم کرنے اور نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے والوں کو سندھ کے طول و عرض اور حقائق کا کچھ علم نہیں،سعید غنی
-
ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا و باڑے مسمار
-
لاہور میں نصب کردہ 39واٹر فلٹریشن پلانٹس تین سال میں ہی غیر فعال ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.