جماعت اسلامی کا مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان
جماعت اسلامی 25 کروڑ لوگوں کا مقدمہ لڑرہی ہے، جنگ کے دوران بہانہ بنا کر پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں . حافظ نعیم الرحمان
میاں محمد ندیم
پیر 17 اگست 2026
15:35
(جاری ہے)
پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے پیر کو دوسرے روز بھی جاری رہے لاہور میں وزیر اعلی ہاﺅ س جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاﺅ سز کے باہر دھرنوں میں کارکنان دوسرے روز بھی موجود ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے لاہور میں دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنے پرامن طریقے سے جاری رہیں گے، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ان دھرنوں میں آئیں اور بتائیں کہ یہ لیوی بھتہ قبول نہیں ہے.
حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 کروڑ لوگوں کا مقدمہ لڑرہی ہے، جنگ کے دوران بہانہ بنا کر پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں، یہ کہتے ہیں آئی ایم ایف کی وجہ سے قیمتیں بڑھائیں، حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹرول 225 روپے فی لیٹر کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بریفنگ کے لئے کمیٹی بنائی ہے، ہم کمیٹی کو دعوت دیتے ہیں وہ لاہور میں آئیں ہم میزبانی کریں گے، یہ دھرنا کسی پارٹی یا کسی کی ذات کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہے. حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی ہو رہی ہے، بجلی کے بل میں طرح طرح کے ٹیکسز رکھے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ آئی پی پیز 1994 سے ملک میں بجلی بحران کے ذمہ دار ہیں ، بجلی کے پلانٹس کی کپیسیٹی میں بھی غلط کام کیا گیا. انہوں نے کہا کہ کپسیٹی پیمنٹس کا بوجھ بھی صارفین اٹھاتے ہیں، قرض پر سود بھی عوام ادا کریں تو ریلیف کہاں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب صحیح عدالتی نظام آئے گا ، یہ جعلی قسم کے سیٹ اپ ختم ہونگے تو ان کا فرانزک آڈٹ بھی ہو گا ، ان کا ٹرائل بھی ہو گا کہ انہوں نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا کیا ہے، بجلی کی پیداواری استعداد میں دو نمبری کی گئی . دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے، مہنگائی کا بوجھ عام آدمی کے کندھوں سے ہٹانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے.مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
امریکی 'اقتصادی جنگ' عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، ایران
-
چینی کی درآمد و برآمد کا نقصان پاکستانیوں کو بھرنا پڑ رہا ہے، مفتاح اسماعیل
-
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمات کی ناقص تفتیش، عبوری چالان واپس
-
حسن سلیمان میموریل اسپتال 312 بستروں پر مشتمل ہوگا، افتتاح 25 دسمبر کو متوقع
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
-
پاکستان ریلوے کی آمدن 88 ارب سے بڑھ کر 115 ارب روپے ہوگئی، اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، وفاقی وزیرریلوے
-
راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
-
عمران خان کیلئے ڈیل یا ڈھیل کا امکان ’صفر‘ ہونے کا دعویٰ
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
-
وزیراعظم آزادی پریڈ میں اعلیٰ انتظامی افسروں کی ذاتی تشہیر پر برہم
-
محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.