انشورنس صارفین کے تحفظ کیلئے ایس ای سی پی کا اہم اقدام، نئے قواعد کا مسودہ جاری
کلیمز کے فیصلے اور ادائیگی کیلئے مقررہ مدت،ایس ای سی پی کی خلاف ورزی پر کمپنیوں کو جرمانے کی تجویز
جمعرات 20 اگست 2026 16:56
(جاری ہے)
کلیم منظور ہونے کے بعد انشورنس کمپنی کو 7 دن کے اندر ادائیگی کرنا ہوگی۔
اسپتال میں داخل مریض کے ہیلتھ انشورنس کلیم کو 20 دن میں نمٹانا ہوگا جبکہ اسپتال سے ڈسچارج کی منظوری زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے میں دینا ہوگی۔مجوزہ قواعد میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ انشورنس کمپنی کی جانب سے تاخیر کی صورت میں مریض کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے نہیں روکا جاسکے گا۔ کمپنیوں کو کلیم کیلئے صرف متعلقہ دستاویزات طلب کرنے کی اجازت ہوگی۔ایس ای سی پی کے مطابق انشورنس کمپنیوں کو کلیمز کے تصفیے، مسترد اور زیر التوا کلیمز کا ڈیٹا اپنی ویب سائٹس پر جاری کرنا ہوگا، جبکہ ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التوا کلیمز کا تناسب بھی ظاہر کرنا ہوگا۔نئی انشورنس پالیسی کی درخواست کو کمپنی کیلئے 7 دن میں نمٹانا لازم ہوگا، جبکہ لائف انشورنس پالیسی کے دستاویزات زیادہ سے زیادہ 20 دن میں جاری کرنا ہوں گے۔ ڈیجیٹل ذریعے سے فروخت کی گئی پالیسی 3 دن کے اندر جاری کرنا ہوگی۔موٹر انشورنس کے حوالے سے بھی پالیسی ہولڈر کے حقوق واضح کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کمپنی کو گاڑی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو سے آگاہ کرنا ہوگا اور اوور انشورنس یا انڈر انشورنس کے ممکنہ اثرات بھی بتانا ہوں گے۔ منظور شدہ موٹر انشورنس مرمت عمومی طور پر 15 دن میں مکمل کرنا ہوگی۔مجوزہ قواعد کے تحت نان لائف انشورنس پالیسی ہولڈر کو بغیر وجہ بتائے پالیسی منسوخ کرنے کا حق بھی حاصل ہوگا۔ایس ای سی پی نے قواعد کی خلاف ورزی پر انشورنس کمپنی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں روزانہ مزید 10 ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جاسکے گا۔ایس ای سی پی نے مجوزہ قواعد پر عوام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے 30 دن کے اندر تجاویز اور اعتراضات طلب کرلیے ہیں۔ عوامی مشاورت مکمل ہونے کے بعد قواعد کا مسودہ منظوری کیلئے ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان عوام میں مقبول ہیں وہ مذاکرات تو کریں گے لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے
-
سابق کرکٹر جاوید میانداد بھی بانی پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے
-
ٹھیک ہے، عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا تھا، لیکن اب 9 مئی بھی کیا ہے، بغاوت اور کرپشن الزامات پر جیل میں ہے
-
گوجرانوالہ میں افسوسناک حادثہ؛ ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی نے 5 سالہ بچی کو کچل دیا
-
عمران خان کو اندھیری رات میں جعلی طریقے سے ہسپتال لاکر سپریم کورٹ کے حکم کے ساتھ فراڈ کیا گیا
-
میر رضا قتل کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان
-
ڈولی پارٹن کی جگہ ان کی ہم شکل کی تصویر نشر، امریکی نیوز چینل نے معافی مانگ لی
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.