چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
جمعہ 4 ستمبر 2026 22:12
(جاری ہے)
پنجاب میں نئے کارخانے لگنے سے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع ملے ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ گجرات میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے،اربوں روپے کی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔اراکین اسمبلی اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت،معیاری اور شفاف تکمیل یقینی بنانے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔منتخب نمائندے اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی میں بھرپور حصہ لے کر عوام کی نمائندگی کا حق ادا کریں۔اراکین اسمبلی عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہماری پہچان ہے اور اسے ہمیشہ برقرار رکھنا ہے۔ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم اور مضبوط کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہاکہ چوہدری ظہور الٰہی شہید اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے،ہم ان کی شرافت اور عوامی خدمت کی سیاست کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ عوامی خدمت کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ کو عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت بنائیں گے اس مقصد کیلئیعوامی خدمت کے جذبے سے سرشار لوگوں کو پارٹی میں لائیں گے۔اراکین اسمبلی نے کہاکہ ہمیں اپنی اعلیٰ قیادت پر فخر ہے جو ہمارے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔اراکین اسمبلی سید مدد علی شاہ،اعجاز رنیہ، خالداصغر گورال، حسن عسکری،عبداللہ یوسف،سلمی ہاشمی،تاشفین صفدر اورثمرین تاج نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.