ریسٹورنٹس میں دھوئیں کے اخراج کی روک تھام، سًکشن ہُڈ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ، متعدد ریسٹورنٹس سیل
پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 335 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ ،27 بھٹے مسمار، 6 سیل
جمعرات 10 ستمبر 2026 16:07
(جاری ہے)
سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ ریسٹورنٹ کھولنا بھی قانون شکنوں کو مہنگا پڑ گیا، یاسر بروست ریسٹورنٹ کو سرکاری سیل توڑنے پر دوبارہ سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی پر مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔
کراچی چٹخارہ ریسٹورنٹ میں سًکشن ہُڈ موجود ہونے کے باوجود مؤثر طور پر فعال نہ ہونے پر ماحولیاتی عدم تعمیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یونٹ سیل کر دیا گیا۔خان برگر اینڈ باربی کیو کے باربی کیو سیکشن میں سًکشن ہُڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ سیکشن سیل کر دیا گیا، جبکہ موقع پر ایکو واچ بھی فعال کیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح ہدایت دی ہے کہ تمام ریسٹورنٹس میں دھوئیں کے اخراج کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے سًکشن ہُڈز اور متعلقہ ڈکٹس کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سًکشن ہُڈ اور ڈکٹنگ کے مؤثر نظام کے بغیر باربی کیو یا دھوئیں والے سیکشنز چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے، سیلنگ اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریسٹورنٹس سے نکلنے والا دھواں شہریوں کی صحت اور فضائی معیار کو متاثر کرتا ہے، اس لیے ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن صاف ہوا، محفوظ ماحول اور بہتر معیارِ زندگی ہے، پنجاب حکومت آلودگی کے ہر ذریعے کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہی ہے۔8 ستمبر کو پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 335 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 27 بھٹے مسمار، 6 سیل، 6 مقدمات درج جبکہ 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔صنعتی آلودگی کے خلاف کارروائیوں میں 202 صنعتی یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 14 یونٹس سیل کیے گئے، ایک ایف آئی آر درج اور 11 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پلاسٹک آلودگی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1,335 کلوگرام پلاسٹک ضبط، 4 احاطے سیل اور 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اڑتی دھول کے تدارک کے لیے 6 یونین کونسلز میں کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 6 نوٹسز جاری کیے گئے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی کے تمام بڑے ذرائع، بشمول بھٹوں، صنعتی یونٹس، پلاسٹک، ریسٹورنٹس اور اڑتی دھول کے خلاف بیک وقت مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ صاف ہوا شہریوں کا بنیادی حق ہے اور آلودگی پھیلانے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا کاروباری یونٹ کو رعایت نہیں دی جائے گی جبکہ صاف ہوا اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے مانیٹرنگ، انسپیکشن اور قانونی کارروائی کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت (پرسوں) ہو گی
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.