سندھی بھائیوں کے دماغ میں بغض ڈالا جا رہا ہے،مصطفی کمال

سندھ میں سندھی بھائیوں، ماں اور بہنوں کو پیپلز پارٹی لڑانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ سازش کامیاب نہیں ہو گی، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 ستمبر 2026 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2026ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارے سندھی بھائیوں کے دماغ میں بغض ڈالا جا رہا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ لوگ مسائل بھول جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ میں سندھی بھائیوں، ماں اور بہنوں کو پیپلز پارٹی لڑانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھی ہمارے جسم کا حصہ اور بھائی ہیں، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے کسی قوم کی بات نہیں کی ہے، ہم نے پیپلز پارٹی کی بات کی ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ولیکا ہسپتال میں بچوں میں ایڈز، گٹر میں بچے گرنے پر اور بے انتہا کرپشن کر کے سندھی عوام کے حقوق لوٹنے پر تکلیف نہیں ہوتی، انتظامی یونٹ کی جو بات کر رہا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس معاملے کی سربراہی کرنے والا جو بھی ہو وہ ہمارا ہیرو ہو گا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ صوبے میں کوٹا سسٹم نافذ ہے، ہمارے نوجوانوں کو ایک نوکری نہیں دی جاتی، صوبے میں پینے کا پانی نہیں ہے، شہر میں تباہی پھیلائی ہوئی ہے، حیدرآباد سے آگے جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ غربت کیا ہے، سندھ میں لوگوں کے پاس روٹی، کپڑا، مکان نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کی بات ہوتی ہے تو صوبائی کارڈ کھیلتے ہیں، لوگوں کو لڑانا چاہتے ہیں تاکہ وہ مسائل بھول جائیں، سندھی عوام کی ایک بڑی تعداد ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔