عراق‘ سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں‘ 25 افراد ہلاک‘ 20 گرفتار

جمعہ 24 جنوری 2014 07:04

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء) عراق میں سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں آپریشنز کرتے ہوئے 25 مسلح افراد کو ہلاک کردیا جبکہ 20 کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں بغداد کے مغربی علاقے موصل اور انبار میں ہوئی ہیں۔ جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ فورسز نے 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دریں اثناء عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے صوبہ انبار کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت مخالف انتہاء پسندوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ان کیخلاف کارروائی میں حکومت کا ساتھ دیں۔