خاور محمود لاپتہ کیس میں حکومت پنجاب کی رپورٹ سختی سے مسترد، وفاقی حکومت سے پوچھ کر بتائیں آخر حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا چاہتی ہے یا نہیں؟،اٹارنی جنرل سے سپریم کورٹ نے 24گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا،تمام ادارے آئینی و قانون کی نیک نیتی سے پاسداری کریں تو دہشت گردی سمیت تمام معاملات حل ہوجائینگے،جسٹس جواد، خالی خولی خطوط کا کوئی فائدہ نہیں ، عملی طور پر کچھ نہیں کرتے تو نمائندے کو بھیجنے کی بھی ضرورت نہیں،ریمارکس
جمعہ 24 جنوری 2014 07:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء) سپریم کورٹ نے فورٹ عباس سے خاور محمود لاپتہ کیس میں حکومت پنجاب کی رپورٹ سختی سے مسترد کردی ہے اور اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کو ہدایت کی ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں وفاقی حکومت سے پوچھ کر بتائیں کہ آخر حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا چاہتی ہے یا نہیں؟ ، عدالت لاپتہ افراد کے لواحقین کو کیا جواب دے ، آئین کے آرٹیکل 37 کے مطابق شہریوں کو کم خرچ میں جلد سے جلد انصاف مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حساس اداروں کے نزدیک آئین کی کوئی وقعت نہیں ۔
اخبارات پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں ہر طرف لاقانونیت ہی لاقانونیت ہے ۔ خاور لاپتہ کیس میں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان میں متعلقہ حلقے ہیں ۔(جاری ہے)
پولیس فوجداری قانون کے تحت کسی بھی حساس ادارے کے افسر کیخلاف تفتیش میں مدد نہ دینے پر فوجداری کارروائی کا اختیار رکھتی ہے یہ اچھی اسلامی ریاست ہے جس میں قانون کی پاسداری تک نہیں کی جاتی ۔
اگر اس ملک میں تمام ادارے آئینی و قانون کی نیک نیتی سے پاسداری کریں تو ملک میں دہشت گردی سمیت تمام معاملات حل ہوجائینگے ۔ آئی ایس آئی ، ایم آئی کو خالی خولی خطوط لکھنے ، یاددہانیاں کرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرنا پڑے گی ۔ وزارت دفاع جب عملی طور پر کچھ نہیں کرتی تو اس کے نمائندے کو بھی ضرورت نہیں وہ آئندہ عدالت نہ آئے ہمارے لیے اٹارنی جنرل اور طارق کھوکھر کافی ہیں ۔ انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے خاور محمود لاپتہ کیس کی سماعت شروع کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اور آمنہ مسعود جنجوعہ پیش ہوئے اس دوران ڈی پی او نے رپورٹ پیش کی ہے کہ حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مقرر کردی ہے اس دوران اٹارنی جنرل بھی موجود تھے ۔ طارق کھوکھر نے کہا کہ مجھے ہدایت کی گئی ہے کہ اس کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بن چکی ہے اس پر جسٹس جواد نے کہا کہ جے آئی ٹی کی شاید ضرورت نہ ہو پولیس افسر نے تفتیش کرلی ہے وہ کسی اور کا مرہون منت نہیں ہے ابھی تک حکومت نے ان کو کام سے نہیں روکا ہے پولیس آئی ایس آئی یا ایم آئی کی مرہون منت نہیں کہ ان کو منت ترلے کرتی پھرے اسے اپنا کام کرنا پڑے گا اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کہاں ہیں ؟ اس معاملے کو عام انداز سے مت لیا جائے اگر کوئی خط کا جواب نہیں دیتا تو تفتیش میں جو شامل نہیں ہوگا اس کیخلاف فوجداری کارروائی ہوگی ۔ باقی کام تفتیشی نے کرنا ہے ۔ خار محمود سعدیہ بی بی کے شوہر ہیں ہم کوئی ایسی چیز کو محسوس نہیں کرتے خاور محمود کے بھائی کی وجہ سے ان کو یرغمال رکھا ہوا ہے مرزا صاحب جواب دیں کہ آپ کیا کررہے ہیں یہ ابھی تک کیوں بازیاب نہیں ہوئے ہیں پولیس نے پکڑنا عامر محمود کو تھا ۔ لاء افسر مرزا نے عدالت کو بتایا کہ پولیس جو کام کرسکتی تھی کررہی ہے تین افراد کے بیانات لئے ہیں ان کے بیانات موجود ہیں ۔ جسٹس جواد نے کہا کہ اب معاملات دباؤ والے ہورہے ہیں پنجابی صوبہ اور وفاق دلچسپی لیتے نظر نہیں آتے کھوکھر صاحب کوشش کررہے ہیں اصل معاملہ تو صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان ہیں کنسرن کوارٹر یہ درج بالا ہیں جو کچھ بھی ہورہا ہے سب کے سامنے ہے سمجھا دیں آپ کیا کہتے ہیں ؟ آپ اپنی کوششوں کے حوالے سے بتائیں یہ رپورٹ ہم مسترد کرتے ہیں یہ کوشش نہیں ہے کہ اگر آپ اس کو کوشش کہتے ہیں اس کے اگلے پندرہ سال بھی خاور واپس نہیں آئے گا ۔ کوششیں یہ ہیں کہ ہم نے خط لکھ دیا ہے ٹیلی فون کردیا ہے عدالت نے عرفان بھٹی سے کہا کہ آپ آئندہ نہ آئیں نہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے اور نہ آپ کچھ کرسکتے ہیں ہمارے لئے طارق کھوکھر کافی ہیں ۔ عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو روسٹرم سے ہٹنے کے لیے کہا، بتائیں یہ خاتون کہاں جائے ؟ کیا یہ مینار پاکستان پر چڑھ کر خود کشی کرلے کیا آپ اس کو ملک کا شہری نہیں سمجھتے؟ ۔ کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے صرف یقین دہانی کرائی جارہی ہے خدارا کسی بندے کو بھیج دیں ہمیں اس معاملے پر اٹارنی جنرل اور طارق کھوکھر کی معاونت چاہیے ۔ روزانہ اخبارات پڑھ کر محسوس ہوتاہے کہ ہر طرف لاقانونیت ہے کوئی تو تفتیش کرے کوئی اس کا جواب دے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بلائیں پنجاب لاء افسر نے مزید وقت مانگا عدالت نے وقت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ لاپتہ ہے کہ یہ کب سے لاپتہ ہیں؟ جسٹس جواد نے کہا کہ کس کی عزت زبان سے کہنے سے نہیں دل سے کچھ کرنے کو کہتے ہیں ہم نے سٹیٹس آف ویمن کا قانون بنا دیا ہے اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا سیکشن 154 کے تحت تحقیقات کرکے پولیس خاور محمود کو بازیاب کرائے ۔25ہزار قوانین بنالیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ خاور محمود جیسا ہی لگ رہا ہے ۔ طارق کھوکھر نے بتایا کہ لاہور ، اسلام آباد اور فورٹ عباس کالیں کیں ۔ جسٹس جواد نے کہا کہ ایک شخص ادھر ادھر بھی بھاگتا پھرتا تھا اس سے پوچھا گیا کہ آپ تو بادشاہ ہو کیا کررہے ہو۔ اس نے کہا کہ باقی چھوڑیں میری آنیاں جانیاں دیکھیں ۔ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے صرف آنیاں جانیاں لگا رکھی ہیں اور کچھ نہیں کیا گیا ہے ۔ لگتا ہے کہ آپ کا ریمانڈ ڈاک سے ابھی تک متعلقہ اداروں کو نہیں مل رہا ہے جو حالات ہورہے ہیں اس میں بھی دہشتگردی ہے لوگوں کو اس طرح سے اٹھانا بھی دہشت گردی ہے جب دل و جان سے آئین و قانون کی پاسداری شروع کردینگے یہ مسئلے حل ہوجائینگے آپ کہیں گے کہ میں ولی ہوگیا ہوں اس میں کسی منطق یا فلسفے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ سیدھی سادی بات ہے اٹارنی جنرل سے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہم سعدیہ بی بی کو کیا جواب دیں ۔ کہتے ہیں کہ جج کے سینے میں دل نہ ہو تو وہ ٹھنڈا ہوکر ایک دیوار گیر گھڑی بن جائے ہم کوشش بھی کرتے ہیں مگر کہاں تک اس کا سہارہ لیں آج جمعہ کو جواب دیں ہم نے تجویز دی تھی جہاں حکومت اربوں کھربوں روپے ادھر ادھر کردیتی ہے ایک ارب نہیں ایک کروڑ نہیں ایک لاکھ روپے اٹارنی جنرل آفس کو دے دیں تاکہ جو لاپتہ افراد کے لواحقین آتے ہیں ان کو اخراجات دیئے جاسکیں یہ ہم نے چھ ماہ قبل کہا تھا جو نادار اور مفلس ہیں ان کی مدد کی جائے ایسے لوگ بھی آتے ہیں کہ جن کے پاس کھانے کو پیسے تک نہیں ۔ بے چاری مدثر اقبال کی والدہ بھی آجاتی ہیں شہریوں کے ساتھ احترام کا برتاؤ رکھا جائے فقیر نہ سمجھا جائے آرٹیکل 37 میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی ضروری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو کم خرچ میں جلد سے جلد انصاف مہیا کرے گی ۔ کیا ایسا ہورہا ہے ان اداروں کے سامنے آئین کی کیا وقعت ہے ؟ اتنا قانون تو عام لوگ بھی سمجھتے ہیں آمنہ نے کہا کہ نیا آرڈیننس جاری ہوا ہے اس میں بھی لاپتہ افراد کا معاملہ آتا ہے اس کی کاپی دے دیں اس پر عدالت نے کہا کہ اس کے حوالے سے 27 کو جائزہ لیں گے دیکھیں گے کہ کون چین سے سوتا ہے اور بیٹھتا ہے،کیس پر مزید سماعت آج جمعہ کو ہوگی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 24 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
میلبورن مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل ،اعصام الحق کی جوڑی ثانیہ مرزا کی جوڑی سے ہار گئی ،میچ میں اعصام الحق کی پارٹنر جولیا جورجز ابتداء ہی سے اچھا کھیل پیش نہ کر سکیں ،دوسری جانب ثانیہ اور ان کے پارٹنر ... مزید
-
پاک بھارت کرکٹ سربراہان کے درمیان رواں ماہ ملاقات کا امکان ، ملاقات آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں ہوگی ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے اپنا موقف پیش کرینگے ، جس سے پاکستان ... مزید
-
پی سی بی نے ذاکر خان ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کردیا ، انتخاب عالم ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی ذمہ داری نبھائیں گے
-
پاکستان نے بھارت کو دوطرفہ ہاکی سیریز کرانے کی تجویز پیش کردی،ہم نے بھارت کو سیریز کی تجویز پیش کی ہے اور ہم بھارتی جواب کا انتظار کر رہے ہیں،طاہر زمان
-
کراچی ، اہم شاہراہوں کے15سے مقامات پر مستونگ دھماکے کے خلاف 35گھنٹے سے زائد دھرنا جاری، پولیس کا مظاہرین پر دھاوا ،آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی
-
پرویزمشرف کی جانب سے 31جولائی2009ء کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست کی سماعت 28جنوری کوفل کورٹ بنچ کریگا
-
فاٹا کی نوجوان نسل کو جدید تعلیم وتربیت کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے،سینٹ قائمہ کمیٹی سمندر پا ر پاکستا نیز ، وزارت اورسیزز پاکستانیز فاٹا میں عوامی خدمات کے منصوبہ جات شروع ... مزید
-
ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے خصوصی سیل ختم نہیں کیا گیا ، ترجمان ایچ ای سی، ایچ ای سی بہتر انداز میں ڈگریوں کی تصدیق کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عائشہ اکرام کی وضاحت
-
صنعتی اور آٹو پالیسی کا اعلان آئندہ 2ماہ میں کردیا جائے،غلام مرتضٰی جتوئی ،یاماہا پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کر رہا ہے انہیں 50 ایکڑ زمین فراہم کی جارہی ہے،چین کے تعاون سے چائنا بارڈر ... مزید
-
نبوت کے جھوٹے دعویدار مقدمے میں گلزار قائد راولپنڈی کے رہائشی اور برطانوی نژاد پاکستانی اصغر کو سزائے موت اور دس سال قید کی سزا
-
میلسی،سفاک قاتل نے والد اس کی بیوی اور دو نو عمر بیٹیوں کو رات کے اندھیرے میں کلہاڑیوں پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، 16سالہ بیٹا دوسرے کمرے میں ہونے کی وجہ سے بچ گیا،بچیوں کی والدہ اور والد ... مزید
-
”علامہ اقبال کی باتیں“سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کتاب کا مسودہ تیار کرلیا،مشرف کی”ان دی لائن آف فائر“ کے جواب میں”بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا“ کی پرکشش مصنف سے تیار کرانے کا فیصلہ
-
دوملازمین کا استحقاق رکھنے والے چیف جسٹس نے 14سرکاری ملازم رکھ لئے
-
ایک روز بعد ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ،مارکیٹ میں کاروباری تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس27200پوائنٹ کی تاریخی سطح عبور کرنے کے بعد 27000پوائنٹ کی سطح پر بندہوا ،33ارب روپے کے اضافے ... مزید
-
سعودی عرب سے ڈھائی لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن بیدخل
-
مصری وزیراعظم نے جنرل السیسی کی صدارت کے لیے حمایت کردی،مسلح افواج کے سربراہ کو مقبول عوامی حمایت حاصل ہے:صحافیوں سے گفتگو
-
عراق میں دہشتگردی کے الزام میں مزید گیارہ افراد کو پھانسی دے دی گئی، چند روز میں 37 دہشتگردوں کو پھانسی دی جا چکی
-
بلیک منی اور جعلی کرنسی پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بھارتی ریزرو بینک کا 2005 سے قبل جاری کیے گئے تمام نوٹ واپس لینے کا فیصلہ،نوٹ واپس لینے کی کارروائی 31 مارچ 2014 کے بعد شروع کی جائے گی‘آر بی آئی
-
بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کی امریکی ہم منصب سے ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ
-
عراق‘ سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں‘ 25 افراد ہلاک‘ 20 گرفتار
-
چین اور جاپان کے تعلقات جنگ عظیم سے قبل برطانیہ اور جرمنی جیسے ہیں،جاپانی وزیر اعظم
-
افریقی سربراہی کانفرنس، عدم دعوت پر مصر کا اظہار حیرت،امریکہ نے غلطی کا ارتکاب اور دانش کی کمی کا مظاہرہ کیا، ترجمان وزارت خارجہ
-
جنیوا،الاخضر براہیمی کی شامی تنارعہ کے فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ،کوشش ہے دمشق حکومت اور اس کے مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے،عالمی نمائندہ خصوصی
-
بھارت، اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ،20 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 13 افراد گرفتار ،قبائلی عمائدین کے حکم پر لڑکی کی آبروریزی کی گئی،پولیس
-
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،دہشت گردی کی حالیہ لہر سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال، وزیراعظم ہاوٴس میں اعلیٰ سطحی اجلاس، دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کا عمل تیز اور انٹیلی جنس ... مزید
-
پشاور، بڈھ بیڑ میں سکیم چوک کے قریب دکان میں دھماکے سے 9 افراد جاں بحق، 9 زخمی، 3 گاڑیاں تباہ ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، صدر ، وزیراعظم اور وزراء کی دھماکے کی شدید مذمت ، وزیرداخلہ ... مزید
-
کوئٹہ ، ہزارہ قوم اور شیعہ علماء کا دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کامطالبہ تسلیم، 36 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم، آج شہداء کی تدفین کی جائے گی ،سانحہ مستونگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشت ... مزید
-
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت آج تک ملتوی ، آج سابق صدر کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے گی،غداری مقدمہ وفاقی ورزاء اور وزیر اعظم پر مشتمل وفاقی کابینہ کا اختیار تھا مگر معاملہ ... مزید
-
دشمنوں نے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کردیا‘ شکست یقینی بنائینگے‘ وزیراعظم کا ٹویٹر پر پیغام
-
حکومت سے سمجھوتے اوربامقصدمذاکرات سے کبھی انکارنہیں کیا،کالعدم تحریک طالبان،مذاکرات کے حامی ہیں حکومت اختیاراوراخلاص ثابت کرے ،مولاناسمیع الحق کی علیحدگی ہمارے موٴقف کی تصدیق ہے ،شاہداللہ شاہد
-
سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اور عدالتی اختیارات کے حوالے سے آئین و قانونی معاملات پر پراسکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا سے آج حتمی وضاحت طلب کرلی، پراسکیوٹر جنرل نیب بتلائے کہ اگر نیب سمیت کوئی بھی ادارہ ... مزید
-
امریکہ کی درخواست پرشکیل آفریدی کو رہا نہیں کیا جائے گا‘ پاکستان،شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ عدالتیں کریں گی حکو مت نہیں ‘تمام امریکی امداد آفریدی کی رہائی سے منسلک نہیں صرف 33 ملین ڈالر کی امداد ... مزید
-
شاید امریکہ کو کوئی ہدف نہیں ملا اس لئے ڈرون حملے نہیں ہوئے،سیکرٹری دفاع،امریکہ پر واضح کردیاہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان پر منفی اثرات ہوں گے،کے پی کے میں نیٹو سپلائی کی بندش سیاسی ... مزید
-
ضمنی الیکشن میں خوشاب سے مسلم لیگ ن اورہری پورسے پی ٹی آئی نے میدان مارلیا،غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 69سے مسلم لیگ ن کے عزیزخان ہوتی اورپی کے 50سے پی ٹی آئی کے اکبرایوب کامیاب
-
مولانا سمیع الحق کو طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے کوئی مخصوص مشن نہیں دیا گیا تھا، یہ تاثر درست نہیں کہ ان کی بات نہیں سنی گئی،ترجمان وزیراعظم ہاؤس، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ذمہ داری ملنا ریکارڈ ... مزید
-
2018ء کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے گی جس سے جعلی ووٹ ڈالنا ناممکن ہوجائے گا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن،پارلیمانی امور کمیٹی نے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے انگوٹھوں ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے، شدت پسندوں کو ایک بار پھر ہتھیار پھینکنے اور مذاکرات کی دعوت دیں گے
-
خاور محمود لاپتہ کیس میں حکومت پنجاب کی رپورٹ سختی سے مسترد، وفاقی حکومت سے پوچھ کر بتائیں آخر حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا چاہتی ہے یا نہیں؟،اٹارنی جنرل سے سپریم کورٹ نے 24گھنٹوں میں جواب طلب ... مزید
-
پنجاب حکومت دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف آپریشن کرے،بلاول بھٹو زرداری
-
مو جودہ حکومت قومی سیکورٹی کو سب سے زیادہ فوقیت دے رہی ہے،اسحاق ڈار،سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن امداد دیں گے تاکہ وہ اپنے فرائض مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں،وفاقی وزیرخزانہ کی ائیرچیف طاہر رفیق بٹ سے ... مزید
-
دہشتگردوں سے مذاکرات اور آپریشن کے حتمی فیصلے کا وقت آگیا ہے،سید خورشید شاہ
-
پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان سے مارٹر گولے فائر‘ گھروں کو جزوی نقصان،چترال کے علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں‘ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس
-
پاکستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں ، بان کی مون ، اقوام متحدہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے، بیان
-
ملک کے سارے اثاثے کلیرنس اور کلوزنگ سیل پر ہیں، پاکستان کسی حکمران یا سیاسی لیڈر کے خاندان کی جائیداد نہیں ہے ،طاہر القادری، ڈاکہ زنی کا عمل نہ رکا تو عنقریب ایک کروڑ پاکستانیوں کا انقلاب آ رہا ہے ... مزید
-
امریکہ پاکستان کومارکیٹ رسائی مہیاکرے، انجینئرخرم دستگیر، امریکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدی منزل ہونے کے باعث اہم تجارتی شراکت دارہے ،وسیع مارکیٹ کی وجہ سے تجارتی تعلقات کومزیدبڑھانے کی ضرورت ... مزید
-
بھارت پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے،بھارتی سیکرٹری خارجہ،لیکن اس کیلئے دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول کی ضرورت ہے،سجاتھا سنگھ کا کانفرنس سے خطاب
-
دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کی تو کل، آج سے بڑی قربانیاں دینا ہونگی، ناصر عباس ، وفاق کو دہشت گردی کیخلاف لیڈنگ رول ادا کرنا چاہئے،فاروق ستار ، پاکستان میں انسانیت کا خون ہورہا ہے، اپنے شہریوں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.