پرویزمشرف کی جانب سے 31جولائی2009ء کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست کی سماعت 28جنوری کوفل کورٹ بنچ کریگا

جمعہ 24 جنوری 2014 06:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق صدرپرویزمشرف کی جانب سے 31جولائی2009ء کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست کی سماعت 28جنوری کوفل کورٹ بنچ کریگا،درخواست ابراہیم ستی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائرکی گئی تھی ،اس درخواست میں خصوصی عدالت میں چلنے والے مقدمے کیخلاف حکم امتناعی بھی مانگاگیاہے ۔

(جاری ہے)

درخواست پرابتدائی طورپررجسٹرارآفس نے اعتراضات لگائے تھے ،چیمبرمیں اس کی سماعت کے بعدان اعتراضات کودورکرگیاتھااوراس کوسماعت کیلئے لگانے کاحکم دیاتھا،اس اب اس نظرثانی درخواست کواٹھائیس جنوری منگل کے روزسماعت کیلئے مقررکردیاگیاہے اورچیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ اس کی سماعت کریگا۔

واضح رہے کہ 31جولائی 2009ء کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ نے یہ فیصلہ دیاتھاکہ 2007ء میں لگائی گئی ایمرجنسی کے ذمہ دارصرف اورصرف مشرف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :