کوئٹہ، ڈھاڈر میں کوچ ،ٹریکٹر اور کار میں تصادم ،6افراد جاں بحق،15زخمی

پیر 3 فروری 2014 07:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء)بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں کوچ ،ٹریکٹر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں6افراد جاں بحق جبکہ15زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈھاڈر کے علاقے میں ناڑی بینک اسٹیشن کے قریب تیز رفتار کوچ سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے بعد ٹریکٹر سامنے سے آنے والی کار کے ساتھ ٹکرانے سے گاڑی سمیت کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں عاطف، صدام سمیت 6افرادجاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پرلیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا ۔