تھائی لینڈ ، عام انتخابات کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر اختتام پذیر

پیر 3 فروری 2014 07:55

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء)تھائی لینڈ میں عام انتخابات کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کے بغیر اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ مجموعی طور پر تقریباً پانچ کروڑ ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ حکومت مخالفین نے کئی مقامات پر ووٹنگ نہیں ہونے دی۔

(جاری ہے)

متعدد پولنگ اسٹیشن سرے سے کھولے ہی نہ جا سکے۔ مبصرین کے خیال میں ایک نئی پارلیمنٹ کے لیے کافی ووٹ نہیں ڈالے جا سکے ہیں اور ضمنی انتخابات منعقد ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا۔ اپوزیشن وزیر اعظم یِنگ لَک شیناوترا اور اْن کے دولت مند اور با اثر خاندان کو سیاست سے نکالنا چاہتی ہے اور جامع سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہی ہے۔