میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شام کے حالات پر تشویش،بین الاقوامی برادری پر شام کے تنازعے میں جلد عملی اقدامات اٹھائے،ترک وزیر خارجہ احمد داوٴد اوگلو

پیر 3 فروری 2014 07:55

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء)ترک وزیر خارجہ احمد داوٴد اوگلو نے بین الاقوامی برادری پر شام کے تنازعے میں جلد عملی اقدامات کے لیے زور دیا ہے۔ جرمن شہر میونخ میں جاری سالانہ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکی اقوام متحدہ کی جانب سے فوری مداخلت کی توقع کر رہا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے شام میں انسانی صورتِ حال پر عالمی سلامتی کونسل کی فوری قرارداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہوا تو تنازعے کا کوئی سیاسی حل بھی برآمد نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اسی کانفرنس میں شریک سعودی پرنس ترکی الفیصل نے جہاں شامی صدر بشار الاسد پر قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگایا، وہیں یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی برادری شام میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہی ہے۔ دریں اثناء سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ شامی شہر حلب میں سرکاری افواج کے کل ہفتے کے روز کے فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم پچاسی تک جا پہنچی ہے۔ اسی کانفرنس میں اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود پرنس ترکی الفیصل اور اسرائیلی وزیر انصاف زیپی لیونی کے درمیان ایک ملاقات بھی عمل میں آئی۔

متعلقہ عنوان :