عامرخان سے شکست کے خوف کے باعث امریکی باکسر لڑنے کیلئے رنگ میں ہی نہ آیا،ٹوئٹر پیغام میں عامر خان کی میچ کی منسوخی کی تصدیق ،فائٹ منسوخ ہونے پر مداحوں سے معافی بھی مانگی

اتوار 23 فروری 2014 07:09

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء) باکسر عامر خان کے کیریئر کی سب سے بڑی لڑائی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی ،حریف امریکی باکسر فلوئیڈمے ویدر نے رِنگ میں آنے سے ہی انکار کردیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر 27سالہ عامر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں میچ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مے ویدر سے مقابلہ کرنا چاہتا تھا لیکن وہ ڈر کر بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

لائٹ میڈل ویٹ چمپئنمے ویدر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہ ملا، عامر خان نے فائٹ منسوخ ہونے پر اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔واضح رہے کہ ناقابل شکست باکسر مے ویدر عامر خان کے ساتھ مقابلے کو لے کر کشمکش کا شکار تھے جس کے باعث انہوں نے آن لائن پول کے ذریعے مداحوں سے بھی پوچھا کہ کیا عامر خان سے مقابلہ کرناچاہیے جس کے جواب میں زیادہ تر لوگوں نے کہا اگر ناقابل شکست کا ٹائٹل برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو عامر خان کے ساتھ کھیل کا خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :