آئین کو تسلیم کرنے والوں سے مذاکرات ہوں گے‘شاہ محمود قریشی،مذاکرات آئین کے ڈھانچے میں ہی رہ کر ہی ہوں گے،دہشت گردی قومی مسئلہ ہے‘ پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے۔ پاکستان کے لوگ امن چاہتے ہیں، پاکستان میں قیام امن تک خوشحالی نہیں آسکتی ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 فروری 2014 07:14

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئین کو تسلیم کرنے والوں سے مذاکرات ہوں گے‘ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے‘ پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ مذاکرات اسی سے ہوں گے جو آئین پاکستان کو مانتے ہیں۔

مذاکرات آئین کے ڈھانچے میں ہی رہ کر ہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملک میں اگر دہشت گردی کے واقعات مسلسل ہوتے رہے تو امن کا قیام مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی قومی اور پیچیدہ مسئلہ ہے۔ کسی کو پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے۔ یہ خطرناک اور ملکی مفاد کیخلاف ہے۔ ہم نے وہی کرنا ہے جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ واضح نہیں ہورہا کہ حکومت کیا چاہتی ہے لیکن پاکستان کے لوگ امن چاہتے ہیں۔ پاکستان میں قیام امن تک خوشحالی نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کیلئے سیز فائر ضروری ہے۔ حکومت کے کچھ لوگ بھی آپریشن کی تردید کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :