سوچی ،22ویں سرمائی اولمپکس کا اختتام آج ہو گا

اتوار 23 فروری 2014 07:11

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء)بائیسویں سرمائی اولمپکس کا اختتام آج ( اتوار )کے روز ہو گا۔ میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن رکھنے والی جرمن ٹیم اپنی اِس پوزیشن کو سنبھال نہیں سکی اور اب وہ پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرمائی گیمز کے آغاز پر پہلی پوزیشن رکھنے والا ملک ناروے ایک مرتبہ پھر پہلے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ناروے کے ایتھلیٹس نے دس گولڈ میڈل سمیت کْل 26 تمغے جیتے ہیں۔ روس کی دوسری اور کینیڈا کی تیسری پوزیشن ہے۔ چوتھے مقام پر امریکا ہے۔ جرمنی کے ایتھلیٹوں نے آٹھ گولڈ، چار سلور اور چار کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔