وینزویلا،حکومت مخالف پرتشدد احتجاج میں کم از کم 9افراد ہلاک، دو ہفتوں میں احتجاج کے دوران 137 افراد زخمی اور 104کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،اٹارنی جنرل

اتوار 23 فروری 2014 07:16

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء)وینزویلا میں جاری صدرنکولس مادورو کی بائیں بازو کی حکومت کیخلاف جاری احتجاج میں کم ازکم 9افراد ہلاک ہو گئے ، یہ بات سرکاری حکام نے گزشتہ روز بتائی ۔ایک ریڈیو پروگرام میں اٹارنی جنرل لوئیساآرٹیگا نے کہا ہے کہ دو ہفتوں پر مشتمل احتجاج میں 137 افراد زخمی اور 104کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔تازہ واقعات میں 29سالہ موٹرسائیکل سوار جو مظاہرین کی جانب سے بند رکھی گلی کو رات کے وقت عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا،کہ ہلاک ہو گیا ، یہ بات وزیرداخلہ میگوئل روڈریگوئز ٹورس نے سرکاری وی ٹی وی نیٹ ورک پر بتائی۔

روڈریگوئز کے مطابق موٹرسائیکل سوار مظاہرین کی جانب سے لگائی گئی خاردار تار کو نہیں دیکھ سکا تھا وہ ٹھوکر لگنے سے گرا اور تار نے اس کے گلے کو چیر ڈالا۔

(جاری ہے)

متاثرین میں سے کراکس میں پانچ ہلاک ہو گئے ، ان میں تین 12فروری کے حکومت مخالف ریلی میں فائرنگ کے باعث زخمی ہو گئے تھے ، جس کے بعد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز اور حکومت نواز ملیشیاء میں کشیدگی شروع ہوئی ۔

آرٹیگا نے کہا کہ زخمیوں میں 100عام شہری ہیں اور باقی سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں ۔شمالی مرکزی ریاست کارابوبو میں ہلاکتوں میں ایک ملکہ حسن کی موت بھی ہے جسے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سر میں گولی مار دی گئی ۔آرٹیگا نے کہا کہ ہزاروں گرفتار افراد میں سے80 مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں اور دوسرے 24 مقدمہ کے تعطل کے باعث جیل میں ہیں ، آرٹیگا کے مطابق تفتیش کا کارابوبو کے دارالحکومت ویلنشیا میں اس نوجوان کے مقدمہ کو دیکھ رہے ہیں جسے گرفتار ی کے بعد اسلحہ کی نوک پرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :