امریکہ، بھارت سے ادویات کی درآمد پر مزید ضابطے لاگو کرنے کا منصوبہ، مزید معائنہ کار بھارت بھجوائے جارہے ہیں جو وہاں ادوایات بنانے والے کارخانوں میں معیار کا جائزہ لیں گے۔امریکی ادارہ برائے خوراک و ادویات

اتوار 23 فروری 2014 07:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء )امریکی ادارہ برائے خوراک و ادویات کی سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت تمام ممالک کو امریکہ میں ادویات برآمد کرتے ہوئے واشنگٹن کی طرف سے طے کردہ معیار کا لازمی خیال رکھنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مارگریٹ ہیمبرگ نے یہ بات اپنے حالیہ دورہ بھارت کے بعد کہی اگرچہ ان کا کہنا تھا کہ اس ضابطے کے نفاذ میں صرف نئی دہلی ہی کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔

ہیمبرگ نے ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مزید معائنہ کار بھارت بھجوائے جارہے ہیں جو کہ وہاں ادوایات بنانے والے کارخانوں میں حفاظت اور معیار کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے بھارتی محکمہ صحت سے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے جس کے تحت حفاظتی معیار میں تعاون کیا جائے گا۔امریکہ کو ادویات برآمد کرنے والے ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :