رافیل نڈال اے ٹی پی ریو اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنلز میں پرتگال کے جواؤ سوسا کو 6-1-6-0سے شکست دی،فائنل میں اپنے ہم وطن پابلواینڈوجر سے مقابلہ ہوگا

اتوار 23 فروری 2014 07:11

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء)سپین کے عالمی نمبر1رافیل نڈال 1.3ملین ڈالر لاگت کے اے ٹی پی ریواوپن کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے ہیں،انہوں نے گزشتہ روز کوارٹر فائنلز میں پرتگال کے جواؤ سوسا کو 6-1-6-0سے شکست دی۔ٹاپ سیڈ نڈال نے 75منٹ کے اندر حریف کھلاڑی کو بچھاڑنے کے بعد کہا کہ میرے خیال میں میں نے آج ہفتے کا بہترین میچ کھیلا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد سے وہ پہلے ٹائٹل کے تعاقب میں ہیں،جیسا کہ وہ رواں سال تین ٹورنامنٹس کے تیسرے فائنل میں جگہ بنانے پر نظر جمائے ہوئے ہیں،ان کا اب اپنے ہم وطن پابلواینڈوجر سے مقابلہ ہوگا۔عالمی نمبر8نے سپین کے ایک اور ٹومی روبریڈو کیخلاف 6-1,6-1سے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسرے سیمی فائنل میں سپین کے نمبر2ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگوپولوف سے ہوگا۔