چیچہ وطنی روڈ پر پولیس بس اور کار میں خوفناک تصادم،دولہا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

اتوار 23 فروری 2014 07:12

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء)چیچہ وطنی روڈ پر پولیس کی بس اور کار میں خوفناک تصادم،دولہا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچے،تین خواتین شامل ہیں پولیس کی بس بورے والا میں تبلیغی اجتماع کی ڈیوٹی ہوکر تیز رفتار سے واپس جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف بلاک لکڑ منڈی کے رہائشی محمد جمیل کی بیٹی پروین اختر کی گذشتہ روز سمندری کے رہائشی اپنے رشتہ دار محمد ارشد کے ساتھ شادی ہوئی رخصتی کے بعد اگلے روز آج لڑکی کے اہل خانہ 6سالہ بھائی محمد فرید،کزن 7سالہ کامران ،کزن پروین بی بی،20سالہ کزن ثناء اور 6سالہ فرزانہ دولہا کے ہمراہ واپس کار پر سوار ہو کر بورے والا کی جانب آ رہے تھے جبکہ کار 431ای بی چیچہ وطنی روڈ کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والی پولیس ملازمین سے بھری تیز رفتار بس نے اُسے ٹکر مار کر بُری طرح کچل دیا حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بس کے نیچے دھنس گئی اور حادثے کے بعد پولیس کی بس کا ڈرئیوار اور تمام ملازم خوفزدہ ہو کر موقع سے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے کار کو کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا اس حادثہ کے نتیجہ میں دولہا محمد ارشد،دلہن پروین اختر،دلہن کے کزن 6سالہ کامران،20سالہ کزن ثناء منظور،اور 23سالہ کزن پروین بی بی جاں بحق ہو گئیں جبکہ 6سالہ فرزانہ انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر پولیس کی بھاری نفری اور سینکڑوں شہری ہسپتال پہنچ گئے جہاں بدقسمت خاندان کے لواحقین آہو پکار کرتے رہے حادثے کی وجہ پولیس ملازمین بس کی تیز رفتاری بیان کی جاتی ہے واضع رہے کہ پولیس کی بس میں سوار ملازمین بورے والا میں منعقدہ تین روز تبلیغی اجتماع میں ڈیوٹی دے کر واپس جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :