آزاد کشمیر بلوچ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے فاروق طاہر نے پیپلزپارٹی کے فہیم اختر ربانی کو 6000ووٹوں کے واضح فرق سے شکست دے دی،غیر سرکاری نتائج

اتوار 23 فروری 2014 07:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء)آزاد کشمیر بلوچ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار فاروق طاہر نے پیپلزپارٹی کے امیدوار فہیم اختر ربانی کو 6000ووٹوں کے واضح فرق سے شکست دے دی،غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سرار فاروق طاہر نے 21,875جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار فہیم اختر ربانی نے15800ووٹ لئے ہیں،مسلم کانفرنس کے امیدوار فاروق انقلابی صرف11034ووٹ لے سکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے امیدوار تمام پولنگ سٹیشنوں سے 6000ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ جیت رہے ہیں۔