عدل اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے، جسٹس فصیح الملک،انصاف آپ کے کندھوں پر ہے جو اللہ کی طرف سے بڑا مقام ہے اس لئے ججز اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا چار سدہ بار کی تقریب سے خطاب

اتوار 23 فروری 2014 07:13

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس فصیح الملک نے کہا ہے کہ عدل اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے ۔ انصاف آپ کے کندھوں پر ہے جو کہ اللہ کی طرف سے بڑا مقام ہے اس لئے ججز اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چار سدہ بار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چار سدہ بار کے صدر الطاف خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ بر اور بینچ گاڑی کے دو پہیے ہیں عوام کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ سستا انصاف فراہم کرنا بار اوربینچ کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ چار سدہ میں جوڈیشل کمپلیکس دو سال کے اندر اندر مکمل ہوگا جس میں عالمی معیار کے طرز پر تمام سہولیات فراہم کی جائینگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چار سدہ میں سو کینال پر مشتمل جوڈیشل کمپلیکس جو کہ بیاسی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپنے والد بختیار گل مرحوم اور اپنے ذاتی لائبریری کو چار سدہ بار کیلئے وقف کردیا اور چار سدہ میں وکلات کے پیشہ میں پچاس سالہ خدمات پر تین وکلاء ہدایت اللہ خان عرف جانو ایڈووکیٹ ، نثار خان ایڈووکیٹ اور شمس الرحمان ایڈووکیٹ کو شیلڈ بھی پیش کی اس سے پہلے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے تنگی کا دورہ کیا تنگی میں چیف جسٹس نے تنگی عدالتوں کے حستہ حالی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تنگی کے ججز کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ یہ بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے ۔

بعد ازاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپنے والدین کے مزاروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں ۔

متعلقہ عنوان :