جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے، ایرانی وزیر خارجہ

پیر 19 مئی 2014 07:16

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر چھ مغربی طاقتوں کے ساتھ حتمی ڈیل کے امکانات موجود ہیں۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق جواد ظریف نے اس کا اعتراف کیا کہ جوہری پروگرام پر حال ہی میں ختم ہونے والا مذاکرائی راوٴنڈ خاصا مشکل اور پیچیدگیوں سے عبارت تھا۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود جوہری معاملات پر حتمی ڈیل ممکن ہے۔

ظریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ سن 2005 کی طرح ڈیل کے موقع کو ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ ظریف کا یہ بیان ٹویٹر پر جاری کیا گیا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق جوہری پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ اگلا مذاکراتی دور ویانا میں سولہ سے بیس جون کے مابین ہو گا۔یادرہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ختم ہونے مذاکراتی راوٴنڈ میں بہت ہی معمولی پیش رفت کا بتایا گیا تھا۔