آئندہ مالی سال کیلئے ریونیو کا ہدف 2800 ارب سے زائد رکھنے کی تجاویز زیرغور،80 سے 100 ارب کیلئے نئے ٹیکس اقدامات کے بغیر حاصل کرنا ناممکن ہوگا،ذرائع

پیر 19 مئی 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)آئندہ مالی سال کیلئے ریونیو کا ہدف 2800 ارب سے زائد رکھنے کی تجاویز زیرغور ہیں اور رواں مالی سال میں ایف بی آر کی کارکردگی کو سامنے رکھا جائے تو ہدف بجٹ میں 80 سے 100 اربروپے کے نئے ٹیکس اقدامات کے بغیر حاصل کرنا ناممکن ہوگا اور مالی سال میں ایف بی آر ریونیو گروتھ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے تو مالی سال 2012ء کے مقابلے یہ حقیقتاً گروتھ 5 فیصد سے زائد نہیں۔

(جاری ہے)

2012-13ء میں جنرل سیلز ٹیکس کا ریٹ 16 فیصد تھا جسے یکم جولائی 2013ء میں بڑھا کر 17 فیصد کردیا گیا اسی طرح تقریباً 50 ارب روپے تو کسی کوشش کے بغیر حاصل ہوئے جبکہ افراط زر جس کا ہدف 8 فیصد تھا تاہم 30 جون تک اس کے 8.5 فیصد اور 9 فیصد دینے کی توقع ہے۔ اس طرح نصف سے ایک فیصد ریونیو بغیر کسی کوشش کے حاصل ہوگیا۔