” ہم کالے ہیں تو کیا“ ،نسلی تعصب کے باوجود سیاہ فام فنکاروں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، رپورٹ

پیر 19 مئی 2014 07:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)” ہم کالے ہیں تو کیا“ نسلی تعصب کے باوجود سیاہ فام فنکاروں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی کوششوں نے سیاہ فاموں کے تشخص میں مثبت تبدیلیاں پیدا کیں۔ 76 سالہ مورگن نے امریکی ٹی پارٹی کو کالوں سے امتیازی سلوک برتنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا‘ نومی کیمبل کو بڑے برانڈز کی جانب سے محض سیاہ رنگت کی وجہ سے مسترد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اکیسویں صدی کی 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں گلوکارہ بیونسے کا نام سب سے اوپر وہ امریکی خاتون اول مشعل اوباما اوپرا ونفرے کو اپنا آئیڈیل مانتی ہیں۔ ہالی ووڈ کے سیاہ فام اداکاروں میں ایڈی مرفی کا نام بھی بہت اہم ہے۔ وہ کامیڈین اداکار ہونے کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ 28 دسمبر 1954ء کو نیویارک میں پیدا ہونے والے ڈینزل واشنگٹن اپنی سیاہ رنگت کے باوجود بھی ہالی ووڈ میں کامیابی سے جگہ بنانے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔ اپریل 2007ء میں امریکی شمارے نیوز ویک ول سمتھ کو بااثر ترین قرار دیا۔