سرگودھا،چند روز قبل اغواء کی جانے والی دو حقیقی طالبات بہنیں برآمد ،ملزمان گرفتار ، لڑکیوں سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا انکشاف،تحقیقات کا دائرہ وسیع

پیر 19 مئی 2014 07:14

حیدر آباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) تھانہ کینٹ پولیس نے چند روز قبل زبردستی اغواء کی جانے والی دو حقیقی طالبات بہنوں کو برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا‘ لڑکیوں سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا انکشاف‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا‘ڈی ایس پی سٹی سرکل سرگودھا رانا غلام مرتضیٰ نے تھانہ کینٹ میں اتوار کی شام پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چند روز قبل مقامی پرائیویٹ اکیڈمی میں گھر سے ٹیوشن جانے والی دو حقیقی بہنوں بشریٰ ریاض‘ زیب النساء ریاض کو راستے میں ملزمان نے لفٹ دینے کے بہانے زبردستی اغواء کر لیا اور ایک ہاؤسنگ سکیم میں لے جا کر ملزمان نے ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی جہاں پر ملزمان شمشاد عرف شادو‘ عمر حیات وغیرہ مسلح ہو کر آ گئے اور انہوں نے ان دونوں لڑکیوں کو زبردستی پابند کر لیا اور ملزمان نے دو بہنوں سے زیادتی کی اور پھر اغواء کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت آزاد کشمیر وغیرہ لے جا کر پھرتے رہے‘ دونوں بہنوں کے اغواء کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کا سخت نوٹس لیا جس پر ایس ایچ او کینٹ رفاقت ورک کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی جس نے ملزمان کو ٹریس کر کے مغوی لڑکیوں کو برآمد کر لیا‘ ڈی ایس پی رانا غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ ملزمان نے دو بہنوں کو مختلف جگہوں پر رکھ کر ان سے اجتماعی زیادتی کی اور ان کی بالیاں زبردستی نوچ لیں اور ملزمان نے ان سے سادہ کاغذات اور اشٹام پر زبردستی انگوٹھے لگوائے اور ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان سے شادی کر لی ہے‘ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف ڈکیتی‘ اجتماعی زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت کارروائی کر کے ملزمان شمشاد عرف شادو‘ شیخ عمران‘ سلطان مسیح کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں‘ مزید برآں بازیاب ہونے والی لڑکیوں کو میڈیکل کروانے کے لئے مولا بخش ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔