امریکہ میں علیحدگی پسند تحریکوں کا زور، سپر پاور کیلئے 2020ء تک وجود برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا، مغربی سکالر

پیر 19 مئی 2014 07:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) امریکہ میں علیحدگی پسند تحریکوں کا زور‘ سپر پاور کیلئے 2020ء تک وجود برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ مغربی سکالر جان گالٹنگ نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ امریکہ اپنے مفادات کے حصول کیلئے توسیع پسندانہ اور جنگجویانہ پالیسیاں لے کر دوسروں پر حملہ کرنا امریکہ ٹوٹنے کا سبب بنا۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ورمانٹ جوکہ شمال مشرق کے نیو انگلینڈ ریجن میں واقع ہے‘ یہاں کے عوام نے (دی سیکنڈ ورمانٹ ریپبلک) کے نام سے امریکہ میں آزادی کا پرچم بلند کررکھا ہے۔

کاسکاڈین کے عوام بھی امریکہ سے علیحدگی کیلئے بے تاب ہیں۔ متعدد ریاستوں میں علیحدگی کی تحاریک چل رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ورمانٹ‘ کاسکاڈیا‘ ہوائی‘ الاسکا‘ ٹیکساس‘ اوریگان اور جمہوریہ لکوتا میں علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں۔ ان ریاستوں کے شہریوں کو شکایت ہے کہ عالمی سپر پاور نے ان کے حقوق یرغمال بنا رکھے ہیں

متعلقہ عنوان :