پانی کے ذخائر کا ممکنہ خاتمہ سائنسدانوں اور ماہرین کیلئے تشویش کا باعث بن گیا، موسمی تغیرات کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے سے وسیع پیمانے پر نقصان کا اندیشہ ہے،ماہرین

پیر 19 مئی 2014 07:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) پانی کے ذخائر کا ممکنہ خاتمہ سائنسدانوں اور ماہرین کیلئے تشویش کا باعث بن گیا ہے‘ موسمی تغیرات کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے سے وسیع پیمانے پر نقصان کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے اربوں ڈالر کی مالیت سے دریائے سندھ پر تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے اور دوسری طرف اس سے آنے والے سیلاب منصوبوں کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔ 1860ء سے گلگت بلتستان میں نصب سٹیشن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ریکارڈ کو جانچنے کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :