چین مخالف مظاہروں کو روکا جائے گا، ویتنام

پیر 19 مئی 2014 07:17

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)ویتنام میں پرتشدد چین مخالف مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملغیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق کے جنوبی شہر ہوچی مِنہ سٹی میں پولیس نے کئی مظاہرین کو گھسیٹ کر سٹی سینٹر میں واقع ایک پارک سے باہر نکالا۔

(جاری ہے)

حکام نے پارک کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔ چینی سفارتخانے کی عمارت کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ متنازعہ سمندری حدود میں چین کی جانب سے تیل کی تلاش شروع کرنے کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں دو چینی شہری ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اْدھر چین نے ویتنام کے ساتھ چند دوطرفہ صنعتی و تجارتی منصوبوں کو معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :