نجم سیٹھی کا ذکاء اشرف کی بحالی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پیر 19 مئی 2014 07:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ ذکاء اشرف کی بحالی کے فیصلے کوعدالت میں چیلنج کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجم سیٹھی نے بھی بطور چیئرمین پی سی بی عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کی بہتری کے لئے جو اقدام اٹھائے ان کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کے خلاف عدالت میں اپیل کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 10 فروری 2014ء کو جاری ہونے و الے نوٹی فکیشن جس کے تحت نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا، اسے بھی کالعدم قرار دیا تھا اور بورڈ میں بنائی جانے والی انتظامی عبوری کمیٹی اور سپر سیشن کو بھی ختم کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :