وزیرخزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر میں بجٹ تیاری بارے اجلاس

پیر 19 مئی 2014 07:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)اتوارکے روزوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے فیڈرل بیوروآف ریونیومیں بجٹ کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی ،جس دوران چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیواوردیگرحکام نے وزیرخزانہ کوٹیکس نیٹ کووسیع کرنے اورملک کی معیشت کودستاویزی شکل میں لانے کے حوالے سے بجٹ میں ایف بی آرکی جانب سے پیش شدہ تجاویزمنصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی ۔

اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈاربجٹ کی تیاری کے عمل میں تمام شراکت داروں بشمول ایوان ہائے صنعت وتجارت ،پیشہ وارانہ تنظیموں اورصنعتوں کے نمائندوں کوبھی مشاورت میں شریک کریں ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ کے حوالے سے ہمیں ٹیکس نیٹ کووسیع کرنے اورحکومت کوتوانائی اورانفراسٹرکچرکی تعمیرکے حوالے سے فنڈمہیاکرنے کے قابل بنانے کے حوالے سے خصوصی طورپراپنی توجہ مرکوزکرناہوگی ۔

(جاری ہے)

سینیٹراسحاق ڈارکاکہناتھاکہ ہمیں ملک کی بہتری کیلئے پرعزم ہوکرکام کرناہوگا۔انہوں نے ٹیکس رپورٹنگ کے عمل کوآسان بنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے واضح کیاکہ اس سے ٹیکس کی ادائیگیاں کرنیو الوں کوسہولت میسرآئے گی ۔وفاقی وزیرنے اس پہلوپرزوردیاکہ آئندہ بجٹ کے لئے پیش کئے جانے والی بجٹ تجاویزات میں حکومت کے اقتصادی ویژن کی جھلک ظاہرہونی چاہئے ۔اسحاق ڈارنے کہاکہ ملک کوآگے لیکرجانے کیلئے ہم سب کومکمل خلوص اورعزم کے ساتھ کام کرناہوگا۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آرکے علاوہ وزارت خزانہ کے مشیررانااسدامین نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :