عمران خان اورطاہرالقادری احتجاج کے بجائے اگلے الیکشن کاانتظارکریں ،شرجیل میمن،عمران خان جلداقتدارمیں آنے کیلئے غلط راستے پرچل پڑے ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت کنفیوژن کاشکارہے،میڈیاسے گفتگو

پیر 19 مئی 2014 07:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری احتجاج کے بجائے اگلے الیکشن کاانتظارکریں ،عمران خان جلداقتدارمیں آنے کیلئے غلط راستے پرچل پڑے ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت کنفیوژن کاشکارہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی سب سے بڑامسئلہ ہے مل کرمقابلہ کرناہوگا،کالعدم جماعتیں پاکستان کیلئیے کینسربن گئی ہیں ،پاکستان میں سفری پابندی کالعدم تنظیموں کی وجہ سے لگی ہیں ۔پاکستان میں ایڈونچرکی ضرورت نہیں ،عمران خان جلدبازی نہ کریں 2018ء کے انتخابات کاانتظارکریں۔