انٹرنیٹ کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کو خطرناک حد تک متاثر کر سکتا ہے،برطانوی ماہرین

پیر 19 مئی 2014 07:19

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)برطانوی ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کو خطرناک حد تک متاثر کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر گزارا گیا ہر ایک گھنٹہ بچوں کو مختلف امراض سمیت تہنائی،مایوسی،خوف اورجارحیت کی جانب لے جاتا ہے۔تحقیق میں یہ ہولناک انکشاف بھی ہوا کہ اس وقت برطانیہ میں ہر دس میں سے ایک بچہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے جس کی ایک بڑی وجہ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال ہے۔

متعلقہ عنوان :