اسلام آباد ،آرمی لانس نائیک کی پوسٹ پر تعینات نان کمشنڈ افسر کی تشدد زدہ نعش برآمد

پیر 19 مئی 2014 07:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) تھانہ ترنول پولیس کے علاقہ سے پاک آرمی میں لانس نائیک کی پوسٹ پر تعینات نان کمشنڈ افسر کی تشدد زدہ نعش برآمد،پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز تھانہ ترنول پولیس کو جوڑی راجگان سے 35چھتیس سالہ ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت کرنے پر معلوم ہوا یہ نعش مردان میں تعینات پاک آرمی کے لانس نائیک محمد شفیق ولد محمد صدیق کی ہے جو حضرو کے رہائشی ہیں۔

ترنول پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع محمد شفیق کے اہل خانہ کو دی گئی جس پر مقتول کے بھائی شکیل اور چچا زاد بھائی خالد محمود نعش وصول کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچے اور انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے جبکہ محمد شفیق اس وقت مردان میں تعینات تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے نعش پر تشدد کے نشانات اور سر کے پچھلے حصے پر گہری چوٹ کا نشانہ ہے تاہم نعش کا پوسٹ مارٹم کروا دیا گیا اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق بھی سامنے آئیں گے۔ترنول پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے اور مقتول کے بھائی شکیل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 201درج کر کے اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :