چنیوٹ،2افراد کے قتل کے بعد بھاگنے کی کوشش کرنے والے 5حملہ آور پولیس مقابلہ میں ہلاک،فائرنگ میں 2شہری زخمی،پولیس نے3گھنٹے کے آپریشن کے بعد2مغویوں کو بازیاب کرالیا

پیر 19 مئی 2014 07:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)چنیوٹ روڈ پر پولیس مقابلہ میں5حملہ آور ہلاک ہوگئے،فائرنگ سے 2شہری زخمی ہوگئے،پولیس نے 3گھنٹے کے آپریشن کے بعد 2مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوانہ میں ملزمان نے نیا لاری اڈا میں فائرنگ کرکے3افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوتے ہوئے اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی،جس کے بعد موضع پگڑوالا میں پولیس مقابلہ شروع ہوگیا،5مسلح حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے2شہری زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال داخل کرادیاگیا،4گھنٹے تک جاری رہنے والے پولیس مقابلہ کے بعد پولیس نے5مسلح افراد کو ہلاک کردیا اور حملہ آورو ں کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 2مزدوروں کو بھی بازیاب کرالیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے5حملہ آوروں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے،ملزمان جدید اسلحہ سے فائرنگ کر رہے تھے۔