ہوانا،جبری حراست میں لیے جانیوالے کیوبا کے باغی رہنما جارج لوئس گارشیا پیریز اور ان کی اہلیہ کو رہا کر دیا گیا

اتوار 15 جون 2014 08:17

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء) جبری حراست میں لیے جانیوالے کیوبا کے باغی رہنما جارج لوئس گارشیا پیریز اور ان کی اہلیہ کو رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کیوبن ڈیموکریٹک ڈائریکٹوریٹ کے جاری بیان کے مطابق دوران حراست جارج لوئس گارشیا پیریز کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ انہیں ہفتہ کی صبح رہا کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق باغی رہنما کو بدھ کو ان کی رہائش گاہ سے جبراً حراست میں لیا گیا تھا۔ پیریز کو شہر میں بڑھتے ہوئے حکومت مخالف پوسٹرز کے باعث حراست میں لیا گیا۔