یوکرائن ،روسی نواز باغیوں کا لوگانسک میں فوجی طیارہ مارگرانے کا دعوی،کم از کم49 افراد ہلاک

اتوار 15 جون 2014 08:17

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء) روس نواز باغیوں نے ہفتہ کے روز علیحدگی پسند مشرقی علاقے لوگنسک میں یوکرائنی فوج کے ایک ٹرانسپورٹ طیارے کو مار گرا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم49 افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات ایک فوجی ترجمان نے فر انسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔یوکرائنی دفاعی ترجمان ولادسیلف سیلنزویوف نے کہا کہ یہ ہماری ابتدائی اطلاع ہے،طیارے پر کتنے افراد سوار تھے اس بارے میں تفصیلات جاننے کیلئے تاحال تفتیش جاری ہے ۔

وزارت دفاع نے ہفتے کو کہا کہ اس واقعہ میں طیارے میں سوار متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں نے دھوکے اور خشک مزاجی سے یوکرائن کی فضائیہ کے الیوشن76طیارے کو بڑے دہانے والی مشین گن کے ساتھ نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

یہ طیارہ معمول کے مطابق فوجی لے کر جارہا تھا اور لوگانسک کے ائیرپورٹ پر اترنے ہی والا تھا۔چار انجنوں والے اس جیٹ طیارے میں اسلحہ بھی تھا،وزارت نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے،تاہم وزارت نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔

لوگانسک جو کہ روسی سرحد کے قریب ہے مشرقی علاقوں کے ان دو بڑے شہروں میں شامل ہے جو ماسکو نواز علیحدگی پسندوں کے تشدد کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور جس نے کیف سے حصول آزادی کا اعلان کیا ہے۔یوکرائن کی مسلح افواج کی طرف سے دہشتگردوں کی کارروائی میں گزشتہ دو مہینوں میں کم از کم230افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :