افغان صدارتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ،ٹرن آوٴٹ 60فیصد،پرتشدد واقعات میں 50 افراد لقمہ اجل ، فورسز کی کاروائیوں میں 60 طالبان ہلاک

اتوار 15 جون 2014 08:15

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء ) افغانستان میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں ٹرن آوٴٹ تقریباً 60 فیصد رہا۔دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں 50کے قریب افراد ہلاک ہوئے، 60 طالبان شدت پسند بھی مارے گئے۔ سربراہ الیکشن کمیشن کے مطابق افغانستان میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 35لاکھ اہل ووٹرز میں سے 70لاکھ سے زائد ووٹرز ووٹ ڈالنے آئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود طالبان کی کاروائیوں میں پولیس و فوجی اہلکاروں اور شہریوں سمیت 50کے قریب افراد جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کاروائی میں 60طالبان ہلاک ہو گئے۔ اپریل میں ہونے والے پہلے مرحلے میں عبداللہ عبداللہ 45فیصد ووٹ لے کر پہلے اور ان کے قریب ترین حریف اشرف غنی 31.6فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔ صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتیجے کا اعلان 2 جولائی اور حتمی نتیجے کا اعلان 22 جولائی کو کیا جائے گا۔