ملک میں پولیو کے مزید چار نئے کیس سامنے آگئے،چاروں کیسز کا تعلق فاٹا سے ہے‘ تعداد 82 ہوگئی

اتوار 15 جون 2014 08:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء) ملک میں پولیو کے مزید چار نئے کیس سامنے آگئے‘ چاروں کیسز کا تعلق فاڑٹا سے ہے‘ تعداد 82 ہوگئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود سے گیارہ ماہ کے بچے فہد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میرانشاہ کی تین سالہ مانوفیا اور میرانشاہ کی ہی چار ماہ کی شمائلہ بھی پولیو کا شکار ہوئی ہے۔ پولیو کا شکار ہونے والے چوتھے بچے یاسر کا تعلق تحصیل خیبر ایجنسی سے ہے جس کی عمر اٹھارہ ماہ بتائی جاتی ہے ۔ پولیو کے نئے چاروں کیسز کا تعلق فاٹا سے ہے۔ ملک بھر میں رواں سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :