سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر الجھ پڑے‘ ٹریفک اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی دھمکی دیدی

اتوار 15 جون 2014 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء) سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور جمعیت علمائے اسلام کے راہنماء اکرم خان درانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر الجھ پڑے‘ ٹریفک اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ اسلام آباد آرہے تھے کہ اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی ٹریفک اہلکار نے اکرم خان درانی اور ان کے ڈرائیور کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر روک لیا اور چالان کی پرچی کاٹ دی جس پر اکرم خان درانی ٹریفک اہلکار پر سیخ پاء ہوگئے اور ان پر گاڑی چڑھانے کی دھمکی دے دی اور کہا کہ میں اپنی نشست سے استعفیٰ دے دوں گا لیکن پرچی نہیں لوں گا۔

کافی دیر تک تکرار کے بعد ٹریفک اہلکار اور اکرم خان درانی تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے جہاں معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔