بچت اقدامات ، وزیراعظم کا 42ارب روپے کا صوابدیدی فنڈ ختم کر دیا گیا ،وزیراعظم کے دفتر کے اخراجات میں بھی 40فیصد کمی سالہ کارکردگی سے متعلق دستاویز جاری

اتوار 15 جون 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے بچت اقدامات کے تحت رواں مالی سال کے دوران پیپلز ورکس پروگرام کے تحت مختص وزیراعظم کا 42ارب روپے کا صوابدیدی فنڈ ختم کردیا ہے جو 30جون 2013 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں 22ارب روپے تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق جاری کئے گئے سرکاری دستاویز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم کے دفتر کے اخراجات میں بھی 40فیصد کمی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :