وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سینئر صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق کو فون، بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ،ملک وقوم کی بہتری کیلئے آئندہ بھی آپس میں پھرپور رابطوں پر اتفاق،وفاقی وزیر خزانہ نے ملک وقوم کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلادیا

اتوار 15 جون 2014 08:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سینئر صوبائی وزیر و وزیر خزانہ خیبر پختونخوا سراج الحق کو فون،صوبائی اسمبلی کا بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ،ملک وقوم کی بہتری کیلئے آئندہ بھی آپس میں پھرپور رابطوں پر اتفاق ،امیر جماعت اسلامی اور صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر و وزیر خزانہ نے جب پجٹ پیش کی تو بجٹ پیش کرنے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاریخی اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق بجٹ پیش کرنے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد و شاباش دی ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق کی بجٹ پر خصوصی توجہ دینے اور بھرپور کوششوں کو سراہا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ قوم کی بہتری کیلئے آپس میں باہمی روابط رکھے جائینگے ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سراج الحق کو ملک وقوم کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلادیا ۔

متعلقہ عنوان :