عراق ،عسکریت پسندوں کی مسلسل پیش قدمی کے پیش نظر امریکا کی نجی کمپنیوں سے وابستہ سینکڑوں اہلکاروں کی عراقی ائیر بیسز سے محفوظ مقامات پر منتقلی شروع

اتوار 15 جون 2014 08:18

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء)عراق میں عسکریت پسندوں کی مسلسل پیش قدمی کے پیش نظر امریکا کی نجی کمپنیوں سے وابستہ سینکڑوں اہلکاروں کی عراقی ائیر بیسز سے محفوظ مقامات پر منتقلی شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیاں مشترکہ مقاصد کے لیے عراقی حکومت کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کر رہی تھیں۔جسکی وجہ سے امریکی کمپنیوں کے سینکڑوں اہلکار زیادہ تر عراق کے اہم فوجی ہوائی مستقروں پر تعینات تھے۔ امریکی سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اہلکار سینکڑوں کی تعداد میں بغداد کے شمال میں 80 کلو میٹر کے فاصلے پر قائم بلاد ائیر بیس سے منتقل ہو گئے ہیں۔